7 مئی 2012 - 19:30

"عقائد الامامیہ" کے مصنف مرحوم آیت اللہ علامہ شیخ محمد رضا مظفر (رہ) کا شمار مختلف دینی موضوعات پر لکھنے والوں ہوتا ہے جن کی کتب سے بیک وقت عام لوگ نیز حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے فاضل افراد استفادہ کر رہے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے شورائے کتاب کے سیکریٹری حجت الاسلام عباس جعفری نے "عقائد الامامیہ" کے فرانسیسی ترجمے کی اشاعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:" کتاب کے مصنف مرحوم آیت اللہ علامہ شیخ محمد رضا مظفر (رہ) کا شمار مختلف دینی موضوعات پر لکھنے والے صاحب قلم اور اسلامی و شیعی دانشوروں میں ہوتا ہے جن کی قرآنی،کلامی ، تاریخی، حدیثی، فقہی اور اصولی کتب سے بیک وقت عام  لوگ نیز حوزہ  علمیہ اور یونیورسٹی کے فاضل افراد استفادہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا: کتاب "عقائد الامامیہ" اپنے جدید اسلوب کے ساتھ قارئین کے لئے امامیہ شیعی عقائد کا ایک  ریویو علمی لیکن نہایت رواں انداز میں استدلال اور تحلیل و تجزیہ کے ساتھ پیش کرتی ہے، اس طرح کہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے قارئین بیک وقت قلم کے اعجاز اور روانی سے استفادہ کرسکیں۔ حجت الاسلام جعفری نے اب تک متعدد بار مذکورہ بالا کتاب کی عربی اور فارسی زبان میں اشاعت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اثنا عشری شیعہ کے اعتقادی اصولوں کے تعارف کی راہ پر گامزن عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی نے چند اہم زبانوں میں کتاب کے ترجمے کی منظوری دی۔ شعبہ ترجمہ کی سفارش پر ابراہیم مُنٹو بیٹو (Ibrahim Muntu Betu)  کے قلم سے کتاب کا فرانسیسی ترجمہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو ادارے کی طرف سے تین ہزار نسخوں کی صورت میں چھپ کر منظر عام پر لایا گیا ہے۔ انہوں نے اضافہ کیا: تفکر، اجتہاد و تقلید، الہیات، نبوت کی حقیقت، امامت اور رہبری، مکتب اہل بیت (ع) کی تربیتی خصوصیات اور قیامت و روز جزاء کو کتاب ہذا کے اہم ترین مباحث میں شمار کیا جاسکتا ہے۔ شائقین کتاب کے برقی متن اور ادارے  کے دیگر منشورات کے حصول کے لئے  www.ahlulbaytportal.com سے رجوع کرسکتے ہیں۔

........

/110 - 220